محمدبرکت فلسطینی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں
عرب میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکات غزہ میں جاری جنگ کے دوران خان یونس میں واقع ان کے گھر پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔
محمد برکت کو خان یونس کا لیجنڈ کہا جاتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 114 گول اسکور کیے اور خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔
محمد برکت نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے میچز بھی کھیلے ہیں۔
مقامی فٹبال کلب کے ایک کھلاڑی نے محمد برکت کی موت کو فلسطینی فٹبال کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے خلاف کھیل چکا ہوں، برکت ہوشیار اور بہت تیز تھا۔
یادرہےکہ فلسطین میں رمضان المبارک میں بھی اسرائیلی بربریت جار ی ہے۔
اسی لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماہ رمضان میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے، ماہ رمضان کا احترام کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔
Comments 3