چینی فوج کے دستے کی شراکت کے حوالےسے چینی وزارت دفاع نے تصدیق کردی
یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں ۔ پریڈ کی تیاریاں گزشتہ ماہ سے ہی جاری ہیں ۔
تاہم اس بار پریڈ میں چینی فوج کا دستہ بھی شمولیت اختیار کریگا۔
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ ژیاؤگانگ کا کہنا ہے کہ چینی مسلح افواج 23 مارچ کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پریڈ میں شرکت کریں گی۔
ترجمان کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا گارڈ آف آنر دستہ پاکستانی فوج کی دعوت پر یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ چینی فوجی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہون گے۔ اس سے قبل 2017 میں بھی انہوں نے ایونٹ میں حصہ لیا تھا
یاد رہے کہ کسی غیر ملکی فوج کی پریڈ میں شمولیت پہلی دفعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ممالک کے فوجی دستے بھی اس تقریب میں شرکت کر چکے ہیں۔
یوم پاکستان کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام کے علاوہ بیرونی ممالک کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
جبکہ اس سے قبل ، وزارت دفاع نے پہلے ہی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارتوں، ڈویژنوں اور چیف سیکریٹریز کو خطوط لکھ کر 15 فروری تک ان عہدیداروں کی فہرستیں طلب کی تھیں جنہیں یوم پاکستان پریڈ میں مدعو کیا جانا ہے۔
اس سے قبل، وزارت دفاع نے پہلے ہی چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارتوں، ڈویژنوں اور چیف سیکریٹریز کو خطوط لکھ کر 15 فروری تک ان عہدیداروں کی فہرستیں طلب کی تھیں جنہیں یوم پاکستان پریڈ میں مدعو کیا جانا ہے۔
یوم پاکستان کی تقریب میں اعلی افسران اور حکومتی عہدیداران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی شریک ہوتی ہے ۔
Comments 1