یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو جان بحق کیا
لاہور؛ بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو گولی مار کر شہید کردیا۔ لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ کے نزدیک بھارتی سکیورٹی فورسز بی ایس ایف نے ایک شخص کو گولی مار کر شہید کردیا۔ بعدازاں بھارتی فورسز نے دعوی کیا کہ وہ شخص بارڈر پارکرنے کی کوشش کرہا تھا۔
پاکستان رینجرز نے مکمل تحقیات کے بغیر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔ پاکستانی رینجرز کے مطابق بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر غلطی سے سرحد پار کرنے والے شخص کو جاں بحق کیا۔ جبکہ ایس او پیز کے مطابق ایسا نہیں ہوتا۔
بین الاقوامی سرحدی فورسز کے ایس او پیز کے مطابق دونوں فوجیں غلطی سے سرحد پار کرنے والے افراد کی نگرانی کریں گے۔ اور اس اطمینان کے بعد سے سرحد انجانے میں عبور کی گئی متعلقہ شہری کو واپس اسکے ملک کے حوالے کردیا جائے گا۔
ماضی میں پاکستان حکام نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے کئی بھارتی شہریوں کو بھارتی فورسز کے حوالے کیا ہے۔ جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے بھی کئی پاکستانیوں کو واپس کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم اس بار ایسا نہیں ہوا، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو گرفتار کرنے کی بجائے گولی ماردی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی سے قبل خوف وہراس کا ماحول
ذرائع کے مطابق بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے درمیان مذاکرات منگل کی رات دیر تک چلتے رہے ہیں تاہم ابھی ک وئی باضابطہ بات سامنے نہیں آئی۔
Comments 1