کامیابی میں والدین کی دعاؤں اورکوچ کی محنت کا ہاتھ ہے، تمام دوستوں ، سپورٹس بورڈ اور ایتھلیٹ بورڈ کا مشکور ہوں
ویب ڈیسک؛ اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں گے آئندہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے۔ قومی ہیرو ارشد ندیم نے چیمبرآف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا کہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی ارشد ندیم کے اعزاز میں منعقد تقریب میں قومی ہیرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ٹوکیو اولمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، مزید بھی کوشش کروں گا کہ اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رہے۔
ارشد ندیم نے اس موقع پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں میرے والدین ، دوستوں کی دعاؤں اور میرے کوچ کی محنت کا ہاتھ ہے، انہوں نے اس موقع پر قومی ہیرو نے پنجاب سپورٹس بورڈ اور ایٹھلیٹکس بورڈ سمیت دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
اعزازی تقریب کے موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے ذاتی طورپر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا جبکہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے دیگر عہدیداران کی طرف سے مجموعی طور پر قومی ہیرو کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
آرمی چیف کی طرف سے اولمپئن ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، کامیابی پر مبارکباد
اس موقع پر صدر آئی سی سی آئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے اور انکی جیت سے نوجوانوں کو ترغیب ملی ہے، صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ قومی ہیرو کی جیت سے ملک اور نوجوانوں میں مایوسی کا خاتمہ ہوگا۔