اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےلیے نئےترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری ہوگا
ویب ڈیسک؛ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نئے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے مطابق کروانے کا فیصلہ کرلیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ترمیم کے مطابق ہونگے، الیکشن کمیشن نئے ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد نیا شیڈول جاری کریگا۔
رپورٹ کےمطابق اسلام آباد کے نئے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرکے یونین کونسل میں وارڈ کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی ہے،جبکہ چئیرمین اور وائس چئیرمین کا انتخاب بھی اب براہ راست نہیں ہوگا۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا بھی لازمی ہے۔
نئے ترمیمی ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام میں بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری کردہ شیڈول کو معطل کردیا ہے، جبکہ گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کےبعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا، نئے شیڈول کےمطابق اُمیدواروں کو کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع کروانے ہونگے۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 ، کثرت رائے سے منظور ہوگیا
،یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کےلیے 8 اکتوبر کا شیڈول جاری کیا تھا، جبکہ امیدواران نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروادیے تھے جبکہ اسی دوران قومی اسمبلی میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ترمیمی ایکٹ کی قرارداد پیش کردی گئی ، جسے قومی اسمبلی کےبعد سینیٹ اور صدر نے بھی منظوری دے دی۔