میکسیکو میں طوفانی بارش اور بری کین بیرل نامی طوفان کے بعد مگرمچھ شہری علاقوں میں داخل ہوگئے
میکسیکو؛ شدید بارشوں اور بری کین بیرل نامی طوفان کے بعد صوبہ تاماؤلیپاس میں مگر مچھ شہری علاقوں میں داخل ہوگئے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں البرٹو نامی سمندری طوفان نے تباہی مچائی تھی۔ البرٹو کے بعد اب یہ علاقہ بری کین بیرل نامی سمندری طوفان اور شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔
میکسیکو حکام کے مطابق جون میں سابقہ طوفان "البرٹو” کے آنے کے بعد سے وہ اب تک تقریبا 200 بڑے مگرمچھوں کو پکڑ کر واپس منتقل کر چکے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف تاماؤ لیپاس صوبے کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمہ کا کہنا ہے کہ جون میں اسی علاقے میں تقریبا 40 دیگر مگرمچھوں کا شکار کر لیا گیا اور انہیں گنجان آباد علاقوں سے دور مناسب جگہ منتقل کر دیا گیا تھا۔
فرانس؛ماہرین آثار قدیمہ نے 2000 سال قبل دفنائے گئے 28 گھوڑے دریافت کرلیے
تاماؤلیپاس میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ساحلی علاقوں میں سمندری پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ اس کے سبب مگرمچھوں کی بڑی تعداد رینگ کر ٹامپیکو، سیوداد، مادیرو اور التامیرا کے شہروں کی سمت جانے پر مجبور ہو گئے۔ یہاں کم از کم 165 مگرمچھوں کو پکڑ کر واپس منتقل کیا گیا۔ شہر میں دندناتے مگر مچھوں کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا، جس کے بعد حکام کو فوری ایکشن لینا پڑا اور مگرمچھوں کو پکڑ کر متنقل کرنا پڑا۔