بھارتی پیراملٹری فورسز میں خودکشی کا رجحان عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے
نئی دہلی؛ بھارتی فورسز میں خودکشی کا رجحان عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہوگیا۔ کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی ایک رپورٹ کے مطابق 2011سے 2023 کے درمیان پیراملٹری فورسزکے 1,532اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔
جبکہ سینٹرل ریزرو فورس ( سی آر پی ایف ) کے 430 اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کےمطابق خودکشی کے علاوہ گزشتہ پانچ سالوں میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے 46,960اہلکاروں نے اپنی ملازمتیں چھوڑدی ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق 2024 میں اب تک بھارت کے مختلف علاقوں میں تعینات فوج ،پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے 21 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔ جبکہ 2023 میں سی آر پی ایف کے 52 اہلکاروں نے خودکشی کی ۔ اسی طرح 2022 میں سی آر پی ایف کے 43 اہلکاروں نے خودکشی کی۔
2021 میں خودکشیوں کی تعداد 57 تھی جبکہ سب سے کم تعداد 2016 میں رپورٹ ہوئی۔ 2016 میں 29 اہلکاروں نے خودکشی تھی۔
مودی کی اگنی ویر اسکیم ، بھارتی فوج کے لیے نقصان کا باعث بننے لگ گئی
کنفیڈریشن آف ایکس پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز میں نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 2020 میں نفسیارتی مریضں کی تعداد 3584 تھی جبکہ 2022 کی رپورٹ کے مطابق یہ تعداد بڑھ کر 4940 ہوگئی۔
رپورٹ کےمطابق 80 فیصد سے زائد خوکشیاں اہلکاروں کے ذہنی ونفسیاتی دباؤ کا نتیجہ ہیں۔ جبکہ اس کے عوامل میں
گزشتہ 10 سالوں میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے 1532 اہلکاروں کی خودکشی ذہنی تنائو، چھٹی نہ ملنا اور اہلخانہ سے طویل علیحدگی شامل ہے۔ جبکہ اکثر خودکشیاں اس وقت ہوتی ہیں جب اہلکار چھٹی سے واپس ڈیوٹی پر آتا ہے۔
Comments 1