حکمران جماعت کے رکن اسمبلی ایک ہفتہ قبل بھارت میں لاپتہ ہوئے تھے
بھارت؛ بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن اسمبلی کو کولکتہ میں قتل کردیا گیا۔ عوامی لیگ کے رکن اسمبلی 56 سالہ انوار العظیم انار کے لواحقین کے مطابق رکن اسمبلی علاج کے لیے بھارت جانے کے ایک دن بعد 13 مئی کو لاپتا ہو گئے تھے۔ تاہم ابھی بدھ کے روز کولکتہ شہر سے انکی لاش ملی ہے۔
دی رائٹرز کے مطابق مطابق بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل بھارت میں لاپتا ہونے والے بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن کی بدھ کی صبح بھارتی شہر کولکتہ میں لاش ملی ہے۔ اسد الزمان نے صحافیوں کو بتایا کہ رکن اسمبلی کی موت پر تین بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب ریاست مغربی بنگال کے سینئر پولیس افسر اکھیلیش چترویدی نے کہا کہ ہم نے اس ہاؤسنگ کمپلیکس سے ویڈیو فوٹیج حاصل کی ہے جہاں وہ دورے کے دوران ٹھہرے ہوئے تھے، تحقیقات کے دوران خون کے کچھ دھبے بھی دیکھے گئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی انتخابات کے دوران آزادی پسندوں کے حملوں میں اضافہ
رکن اسمبلی انوارالعظیم کے قتل کے بعد کہ بنگلہ دیش پولیس اور کولکتہ پولیس مشترکہ تحقیقات کر رہی ہیں۔ تاہم ایک سینئر پولیس افسر کی جانب سے یہ شبہ بھی ظاہر کیا گیا کہ رکن اسمبلی کے قتل میں دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہوسکتیں ہیں۔
یاد رہے کہ انوارالعظیم کا تعلق بنگلہ دیش کے سرحدی ضلع جھنیدہ سے تھا۔ وہاں سے ایک حلقے سے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کرکے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
انوارالعظیم کی موت پر بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Comments 2