ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان میں ایک ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ خراب موسم کی وجہ سے انکے ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کی۔ حادثہ کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔
خبررساں ادارے دی رائیٹرز کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے رف لینڈنگ کی جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔
بھارت اور ایران کا چاہ بہار پر معاہدہ؛ امریکہ کی وارننگ
جبکہ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کا حوالے دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ’بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق صدر رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر صوبہ مشرقی آذربائیجان میں حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔‘
تاہم کسی بھی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع ابھی موصول نہیں ہوئی ۔
Comments 1