عالمی دباؤ کو نظر انداز کرکے اسرائیلی فوج رفح میں داخل ہوئی
غزہ: اسرائیلی فوج رفح میں داخل ہوگئ ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی فوج کو رفح میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ جبکہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سےمتعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں کئی بچے اور 72 سال کا سرجن اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔
اسرائیل نے الجزیرہ پر پابندی عائد کردی ، آلات ضبط اور دفاتر بند کرنے کا حکم
دوسری جانب اسرائیلی کے شہر راس الناقورہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے ، ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اسرائییلی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ حزب اللہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اس بار بھی ڈروں حملے میں اسرائیل کا آئرن ڈوم حملہ روکنے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے جبکہ لبنان کی جانب سے حزب اللہ متعدد بار ڈرون حملے کرچکی ہے۔
Comments 2