آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےلیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی نے یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا ہے۔.
آئی سی سی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے لیے سی امپائر آف دی ایئر رچرڈ ایلنگ ورتھ، اللہوڈین پالیکر، رچرڈ کیٹلبرو، جے رامن مدانا گوپال، نتن مینن، سیم نوگاسکی شامل ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ آفیشلز میں شامل امپائروں کرس براؤن، کمار دھرماسینا، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈریئن ہولڈسٹاک، رچرڈ ایلنگ ورتھ، اللہوڈین پالیکر، رچرڈ کیٹلبرو، جےرامن مداناگوپال، نتن مینن، سیم نوگاسکی، احسن رضا، راشد ریاض، پال ریفل، لانگ ریفل، لانگٹن روڈنی ٹکر، ایلکس وارف، جوئل ولسن اور آصف یعقوب شامل ہیں۔
جبکہ میچ ریفریز کے لیے ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ کے نام سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کےلیے علیحدہ علیحدہ کوچ مقرر کرلیے
آئی سی سی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے لیے میں پاکستان کے 3 امپائرز شامل ہیں جبکہ ، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض میچز سپر وائز کریں گے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔
Comments 1