ارجنٹائن نے ایرانی وزیر احمد وحیدی کی گرفتاری کےلیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا
ارجنٹا ئن نے پاکستان دورے پر آئے ایرانی وفد میں شامل وزیر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔ ارجنٹائن کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ وزیر احمد وحیدی پاکستان اور سری لنکا کا دورہ کرنے والے ایرانی وفد کا حصہ ہیں اور انٹرپول نے ارجنٹائن کی درخواست پر ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔
جبکہ رجنٹائن نے دونوں ممالک پاکستان اور سری لنکا کی حکومتوں سے بھی وحیدی کو گرفتارکرنے کو کہا ہے۔
عرب میڈیا العریبیہ کے مطابق منگل کو ارجنٹائن نے انٹرپول سے کہا کہ وہ 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر ہونے والے بم دھماکے پر ایران کے وزیرِ داخلہ کو گرفتار کرے۔
ارجنٹا ئن کی ایک عدالت نے 12 اپریل کو 1994 میں بیونس آئرس میں اے ایم آئی اے یہودی کمیونٹی سینٹر کے خلاف حملے اور دو سال قبل اسرائیلی سفارت خانے کے خلاف بم حملے کا الزام ایران پر لگایا جس میں بالترتیب 85اور 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
1994 کے حملے کی کبھی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اور نہ حملوں کے بعد جاری تفتیش سے کوئی ذمہ دار سامنے آیا۔ تاہم ارجنٹائین اور اسرائیل کا شبہ ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ نے ایران کی درخواست پر یہ حملہ انجام دیا۔ جبکہ تہران نے اس میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
یاد رہے کہ ارجنٹائن میں 3 لاکھ سے زائد یہودی آباد ہیں۔ جن میں سے اکثر لبنان اور شام سے تعلق رکھتے ہیں۔
Comments 2