انتخابات کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمیشن اور ممبران دیں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ سینیٹ انتخابات 3 اپریل کو کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔جبکہ سینیٹ انتخابات کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران دیں گے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات الیکشن کمیشن نے اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 3 اپریل کو سندھ اور پنجاب سے 12،12 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔
سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوجائیں گے۔ پنجاب اور سندھ کے 12،12 جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز کی مدت پوری ہو جائے گی۔ اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 11،11 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز مدت پوری ہونے پر ایوان بالا سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
Comments 3