دراز کے سی ای او نے میمومیں اہم اعلان کردیا
آن لائن کامرس کمپنی و شاپنگ سٹور دراز نے ادارے سے ملازمین کی چھانٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ادارے کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ادارے کو ایک منظم ڈھانچے کی طرف لے جانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ علی بابا گروپ کے ای کامرس پلیٹ فارم دراز کے سی ای او نے منگل کے روز ادارے میں چھانٹیوں کا اعلان کیا ہے۔جس میں سی ای او جیمز ڈونگ کا کہنا تھا کہ ہم دراز فیملی کے بہت سے ممبران کو الوداع کہنے والے ہیں۔
ادارے کے سی ای او کی جانب سے ملازمین کو میمو لکھا گیا تھا۔جس میں بتایا گیا کہ بہت سے درازممبران کو کمپنی سے فارغ کیا جائے گا تاہم اسکی تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نکالے جانے والوں میں پاکستانی، بنگلادیشی، نیپالی، سری لنکن اور میانمار کے ملازمین شامل ہوں گے۔
جبکہ کمپنی کے سابق سی ای او مکلیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ،بھارت کمپنی کے لیے بڑی مارکیٹس ہیں ۔وہاں کے ملازمین کو نکالنے سے کمپنی مزید خسارے کا شکار ہوسکتی ہے۔
Comments 1