آزادی پسند رہنما یسین ملک گزشتہ دس سال سے بھارتی قید میں ہیں
سرینگر؛ مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسند رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی حکومت سے شوہر سے ملاقات کا مطالبہ کردیا۔ مشعال ملک نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دس سال سے میری اور میری بیٹی کی یاسین ملک سے ملاقات نہیں کروائی گئی، دنیا کا کوئی قانون خاندان کو ملنے سے نہیں روکتا۔
یسین ملک کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت سے ملاقات کے تحفظ کا تحریری حکم نامہ لے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت قیدیوں کے لیے جینیوا کنوینشن کا دستخط کنندہ ہے، لیکن آج تک بھارت کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی انتخابات کے دوران آزادی پسندوں کے حملوں میں اضافہ
یاد رہے کہ بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر کے آزادی پسند رہنما یسین ملک گزشتہ دس سال سے بھارتی جیل میں ہیں۔ بھارت عدالت نے پہلے انہیں یکطرفہ عمر قید کی سزا سنائی تاہم بعد میں عمر قید کی سزا کو پھانسی کی سزا میں تبدیل کردیا گیا۔
Comments 2