کار کی ابتدائی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 یوآن رکھی گئی ہے
چین کی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹر کار متعارف کروادی ہے ۔ کمپنی نے الیکٹرک کو بیجنگ میں ایک افتتاحی تقریب میں پیش کیا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لی جن نے بتایا کہ وہ اب ای وی ’ایس یو 7‘ کے ساتھ چینی کار کمپنی بی وائی ڈی اور ایلون مسک کو چیلنج کرتے ہوئے اس مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے افتتاحی تقریب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس یو 7 کے بیسک ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 یوآن (29 ہزار 868 ڈالر) ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 9 مختلف رنگوں میں ایس یو 7 دستیاب ہوگی۔
لی جن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کی کمپنی کی پہلی گاڑی کا موازنہ ٹیسلا کے ماڈل 3 سے کیا جاسکتا ہے اور اس نے کچھ پہلوؤں میں امریکی کار بنانے والی سیڈان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم ماڈل 3 کے صارفین کو بہتر گاڑی فراہم کرسکتے ہیں۔
’اے ایف پی کی رپورٹ مطابق چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے سیکٹر تیزی سے پھیلا ہے، درجنوں مقامی آٹو ساز ادارے سخت مقابلے کی منڈی میں قیمتوں کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ایلون مسک پر 12کروڑ ڈالر سے زائد کا مقدمہ درج
شیاؤمی دنیا کی تیسری سب سے بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے، شیاؤمی اپنے سستے سمارٹ فونز اور گھریلو اپلائنسز کے لیے جانا جاتی ہے۔ تاہم اب کمپنی نے الیکٹرک کار متعارف کروا کر کار صنعت کی منڈی میں بھی اپنا قدم رکھ دیا ہے ۔
Comments 3