فی الحال واٹس ایپ چیٹ فلٹرز کا آپشن اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہوگا
معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے نئے فیچر کا اضافہ کرتے ہوئے واٹس ایپ چیٹ فلٹرز کا فیچر متعارف کروادیا، اس نئے فییچر کےمیں واٹس ایپ صارفین اپنی پسند کے مختلف چیٹ فلٹرز بناکر ان میں اپنی پسند کے افراد کو شامل کرسکتے ہیں، نئے واٹس ایپ چیٹ فلٹرز کے آپشن میں اہم افراد کو تلاش کرنا اور ان کو میسج کرنا آسان ہوجائے گا۔
اس نئے واٹس ایپ چیٹ فلٹرز سے آپ مختلف کیٹیگری کے لوگ شامل کرکے نئی لسٹیں بناسکتے ہیں، مثلاً گھروالوں کی فہرست، دفتر والوں کی فہرست، یا پھر دوستوں کی علیحدہ فہرست تیار کرسکتے ہیں،
واٹس ایپ چیٹ فلٹرز کے فیچر میں جب آپ کوئی لسٹ تیار کریں گے تو واٹس ایپ کی جانب سے اسے فلٹر چیٹ اسکرین کے اوپر تیار کیا جائے گا، تاکہ جس کا نام آپ کی فہرست میں شامل ہے اسکو جلد تلاش کیا جاسکے۔ واٹس ایپ کمپنی اس سے قبل چار چیٹ فلٹرز پیش کررہی تھی جس میں گروپ، کمیونٹی، چینل اور سنگل چیٹ کا آپشن موجود تھا۔
واٹس ایپ کے مقابلے کے لیے نئی ایپ تیار کرلی گئی
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تاہم عام صارفین کی رسائی بھی جلد اس فیچر تک ہوجائے گی۔ اگر آپ کے پاس واٹس ایپ کا بیٹا ورژن ہے تو آپ سیٹنگ میں جاکر لسٹس کے نام سے ایک نئے آپشن کو دیکھ سکتے ہیں۔