سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤن کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر مشترکہ کاروائی کی
مردان؛ خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگردہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کاروائی کی جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے مردان کے علاقہ تھانہ چورہ کی حدود میں کاروائی کی گئی۔کاروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔
دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز نے رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کےمطابق جون 2024 میں پاکستان میں 27 دہشتگرد حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں سے 21 حملوں کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی اور مقامی طالبان گروپوں کی جانب سے قبول کی گئی۔
رپورٹ کےمطابق جون 2024 میں خیبرپختونخواہ میں 21 جبکہ بلوچستان میں 6 دہشتگردانہ حملے ہوئے، اور ان حملوں میں مجموعی طور پر 28 افراد جانبحق ہونے، جانبحق ہونے والوں میں 19 افراد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شامل تھے۔
پشاور؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 4 جوان شہید 3 دہشت گرد ہلاک
رپورٹ کےمطابق دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے 5 آپریشن کیے جن میں سے 4آپریشن خیبرپخونخواہ کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں ہوئے جبکہ ایک آپریشن کراچی میں کیا گیا ، ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 17 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوئے۔
Comments 1