ٹک ٹاک کے نئے فیچر پر فلموں اور ویب سیریز کی معلومات پیش کی جائیں گی

ٹک ٹاک کے نئے فیچر

ٹک ٹاک کے نئے فیچر کےمطابق صارفین کو فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کےمتعلق معلومات فراہم کی جائیں گی

شارٹ ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اب فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کی معلومات اور تفصیلات سے متعلق نیا فیچر کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کے نئے فیچر کے مطابق ٹک ٹاک پر اسپاٹ لائٹ نامی فیچر میں صارفین کو انکی پسند کےمطابق فلموں،ڈراموں اور ویب سیرز کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ٹک ٹاک کے نئے فیچر اسپاٹ لائٹ میں فیڈز کی طرح کا سسٹم ہوگا، جس میں صارفین کی جانب سے شئیرکی جانے والی کسی بھی فلم یا ڈرامے کی ویڈیو کو مذکورہ ڈرامے اور فلم کے پیج سے منسلک کرکے اس کے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔

اگرکوئی شخص ویڈیو یا فلم کی ویڈیو شئیر کریگا تو کمپنی مذکورہ ویڈیو کو ہیش ٹیگز کی بنیاد پر اسپاٹ لائٹ میں شامل کرکے مذکورہ ویڈیو میں مزید لنکس بھی شامل کرے گی

ٹک ٹاک آرٹیفیشل انٹیلی جنس  سے تیار مواد پر لیبل لگائے گی

سپاٹ لائٹ فیچر صارف کو یہ سہولت مہیا کریگی کہ اگر وہ چاہیں تو مذکورہ فلم دیکھنے لیے اپنے قریبی سینما کا ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں، یا پھر اس ٹی وی شو یا فلم کو آن لائن کہاں دیکھا جاسکتا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ ٹاک ٹاک کے نئے فیچر کو امریکا، کینیڈا،یورپ اسٹریلیا، برازیل اور بھارت میں تو مقبولیت حاصل ہوگی البتہ پاکستان میں شاید یہ خاص دلچسپی کا سبب نہ بن سکے

Exit mobile version