پانچ اگست کے ہنگاموں میں فیکٹری ورکر کے قتل کا مقدمہ میں بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کو نامزد کرلیا گیا
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی اخبار دی ڈیلی اسٹار کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن پر پانچ اگست کے ہنگاموں میں ایک فیکٹری ورکر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس مقدمے میں کل 147 افراد نامزد ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ اگست کے ہنگاموں میں ایک فیکٹری ورکر کے قتل کے مقدمہ میں بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن سمیت سابق وزیراعظم حسینہواجد، انکی کابینہ اور کئی اہم وزراء سمیت 147 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ڈھاکہ میں قتل ہونے والے فیکٹری ورکر ایم ڈی روہیل کے والد رفیق الاسلام نے قتل کا مقمہ تھانہ ادابار میں درج کروایا تھا، جبکہ اندراج مقدمہ کی درخواست میں مقتل کے والد نے کم ازکم 400 افراد کو نامزد کیا تھا۔
ایف آئی کے مطابق قتل میں ملوث بعض ملزمان کی بلواسطہ یا بلا واسطہ ہدایت پر پانچ اگست کو ادابار کے علاقے میں رنگ روڈ پر سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا ، احتجاج کے دوران بعض افراد نے فائرنگکی، فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے روہیل شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن عوامی مسلم لیگ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی بھی رہے ہیں، اور اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، اور پاکستان ،بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز کی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔
بنگلہ دیش؛ سپریم کورٹ کے حکم پر سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کی ترمیم ختم
یاد رہے کہ پانچ اگست کو بنگلہ دیش میں مظاہرین کے شدید احتجاج کے پیش نظر وزیراعظم حسینہ واجد استعفی دے کر بھارت چلی گئی تھی ۔ جبکہ بعدازاں نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں بننے والی عبوری حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ اصلاحات مکمل ہونے تک انتخابات کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
Comments 3