خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی کاروائی ہوئی ، جوابی فائرنگ سے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
خیبرپختنوخواہ کے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے 4 سکیورٹی فورسز اہلکار بھی شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار نثار حسین، نائیک رشید گل ، نائک عرفان اللہ اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔
ایک رپورٹ کےمطابق جون 2024 میں خیبرپختونخواہ میں 21 جبکہ بلوچستان میں 6 دہشتگردانہ حملے ہوئے، اور ان حملوں میں مجموعی طور پر 28 افراد جانبحق ہونے، جانبحق ہونے والوں میں 19 افراد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شامل تھے۔
رپورٹ کےمطابق دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 5 آپریشن کیے جن میں سے 4آپریشن خیبرپخونخواہ کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں ہوئے جبکہ ایک آپریشن کراچی میں کیا گیا ، ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 17 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوئے۔
مردان؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانکے 77 ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان نے دوبارہ سراٹھایا ہے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ افغانستان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کا ساتھ دے۔