حجاج کو بہتر سہولیات دینے کےلیے روڈ اتھارٹی نے سڑکوں پر مخصوص سفید رنگ کیا۔
مکہ مکرمہ؛ سعودی عرب میں دوران حج حجاج کرام کو گرمی کی شدت سے بچانے کےلیے سڑکوں پر سفید رنگ کیا جانے لگا۔ سڑکوں پرلگایا جانے والا مخصوص قسم کا رنگ گرمی کی شدت کو 15 سے 20 ڈگری تک کم کرسکتا ہے۔ العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور عازمین حج کو بہتر سہولیات دینے کی غرض سے سعودی جنرل اتھارٹی نے مسجد نمرہ کے اردگرد سفید رنگ کروانا شروع کردیا ہے۔
روڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ سڑکوں پر مخصوص قسم کا سفید رنگ لگانے سے گرمی کی شدت کو 20 ڈگری سیلسیس تک کم کیا جاسکتا ہے، منیٰ میں جمرات جانے والے راستے پر یہی روغن لگایا گیا تو وہاں 12 سے 15 ڈگری گرمی کم ہوگئی۔
روڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق مقامی سطح پرتیار کیا جانے والا مخصوص سفید روغن میں دھوپ کی حرارت کم جذب ہوتی ہے۔ حجاج کو گرمی سے بچانے کےلیے مسجد نمرہ کے قریب 25 ہزار مربع میٹر پر سفید رنگ کیا گیا ہے۔
یورپ کے ایک اور ملک سلووینیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا
گزشتہ سال بھی یہ تجربہ محدود علاقے پر کیا گیا تھا جس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے۔ تاہم اس سال اس منصوبے کا بڑھادیا گیا ہے ۔ تاکہ زیادہ حجاج کرام کو گرمی کی شدت سے بچایا جاسکے ۔
یاد رہے کہ بیشتر ایشیائی مماک کی طرح عرب ممالک میں گرمی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ اس سال حج سیزن میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔
Comments 1