ملزمان خفیہ ایجنسی سے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کیا کرتے تھے، ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں
کراچی پولیس نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے بتایا کہ کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا سے را کے دو دہشتگردوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ، ملزمان دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کیا کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سے دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ 2 ہینڈ گرنیڈ، پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوا ہے۔
میڈ ان انڈیا ہتھیار بھارت کےلیے دنیا بھر میں شرمندگی کا باعث بن گئے
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزمان بیرون ملک کے ذریعے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے، تمام تفصیلات اور تصاویر بیرون ملک بھیجتے تھے جبکہ ملزمان نے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے وصول کیے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خاورحسین اور جابر کے نام سے ہوئی ہے اور انہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات بھی کئے ہیں۔ تاہم ابھی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments 1