پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کےلیے علیحدہ علیحدہ کوچ مقرر کرلیے

پاکستان کرکٹ بورڈ

گیری کرسٹن اور جیسن گلیپسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کوچز مقرر کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیم کے لیے ریڈ بال اور وائٹ بال کوچز علیحدہ علیحدہ مقرر کرلیے۔ ریڈ بال ٹیم کے لیے آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا جبکہ سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں تجربہ کارکوچزکی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ اظہرمحمودپاکستان ٹیم کےاسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛زمبابوے کے معروف سابق کرکٹر چیتے کے حملے سے زخمی ہوگئے

محسن نقوی نے بتایا کہ ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں ہمارے پوٹینشل پر اعتماد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، یہ وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو جوڑیں گے۔

جبکہ مزید بات کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر کریں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی لا رہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے۔ مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھے کرکے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، کرکٹ بورڈ کاکام پیسےکھیل پرلگاناہے۔

Exit mobile version