عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری نے اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کےلیے کاغذات جمع کروائے
ویب ڈیسک؛ سابق وزیراعظم عمران خان برطانیہ کی معروف اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے، سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے مطابق انہوں نے عمران خان کی ہدایت پر اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروادیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان کی حمایت میں بہت سے لوگ آگے آئیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان گذشتہ سال سے مختلف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور پچھلے ایک سال سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن کےلیے عمران خان کے علاوہ سابق وزیراعظم ٹونی بلئیر اور بورس جانسن بھی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔
اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن کے طریقہ کار کے مطابق چانسلر کا امیدوار بننے کےلیے اوکسفرڈ یونیورسٹی کے دو طلبہ کی جانب سے توثیق ضروری ہے۔ جبکہ اوکسفرڈ یونیورسٹی کے ڈگری ہولڈرز طلبہ چانسلر کےلیے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے 1975 میں اوکسفرڈ یونیورسٹی سے گریجوایشن کی تھی، عمران خان کے مضامین میں فلسفہ، سیاست اور معیشت شامل تھی۔
اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن کی آن لائن ووٹن اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگی، آن لائن ووٹنگ میں اوکسفرڈ یونیورسٹی کے کانووکیشن ممبرز آن لائن ووٹ کاسٹ کریں گے۔
آرمی چیف کی طرف سے اولمپئن ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، کامیابی پر مبارکباد
جیتنے والے نئے چانسلر آئندہ دس سال کے لیے منتخب ہونگے۔ عموما یونیورسٹی کے ڈگری ہولڈرز سیاست دان طلبہ اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں اور کامیاب ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان اس سے قبل بریڈفورڈ یونیورسٹی کے بھی چانسلر رہ چکے ہیں ، تاہم 2014 میں سیاسی مصروفیات کی بنا پر یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔