عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

تیل کی قیمت

مشرقی وسطی میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں استحکام نہیں ہوا

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچرکی قیمت 25 سینٹ بڑھ کر 89.67 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ مطابق بدھ کے روز غزہ جنگ بندی کے مذاکرات میں تعطل نے مشرق وسطیٰ سے سپلائی کی حفاظت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔

اس غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں امریکی خام تیل کی انوینٹریوں میں توقع سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا۔ امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 3.03 ملین بیرل کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں؛پاکستان؛ سونے کی قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

برینٹ کروڈ فیوچر 25 سینٹ بڑھ کر 89.67 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 24 سینٹ بڑھ کر 85.47 ڈالر ہو گیا۔

مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی تناؤ کے باوجود دونوں بینچ مارکس کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر تقریباً 1.7 فیصد تک نیچے رہیں

Exit mobile version