قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی نئی قیمتیں مقرر
پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی لکی موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے ۔کمپنی نے اسپورٹیج ویرینٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کردی ہے۔
جبکہ کمپنی نے اسپورٹیج الفا کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کی ہے۔
اسکے علاوہ کمپنی نے دیگر گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی کی ہے ۔ جس میں اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور لمیٹڈ ایڈیشن شامل ہیں ۔انکی قیمتوں میں 3لاکھ تک کی کمی کی گئی ہے ۔
قیمتوں میں کمی کے بعد اسپورٹیج الفا کی قیمت اب 73 لاکھ روپے ہوگئی ہے ۔جبکہ ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 77 لاکھ 40 ہزار روپےاوراے ڈبلیو ڈی کی قیمت 84 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔جبکہ لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت 90 لاکھ روپے ہے۔
یاد رہے کہ کیا کمپنی (KIA) پاکستان کی پہلی کارسا ز کمپنی ہے ۔جس نے 2024میں قیمتوں میں بڑےاضافے کا اعلان تھا تاہم اب کمپنی نے کچھ ماڈلز میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔
نئی قیمتوں کااطلاق 4مارچ سے ہوچکا ہے۔