کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنےکےلیے مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس چئیرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزرات مذہبی امور اسلام میں ہوگا۔ اجلاس میں مختلف مکتب فکر کے علمائے کرام اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔
اسلام مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ جبکہ چاند کے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی اور اس روز چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو گی۔
غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا اور اس دن مطلع صاف ہونے کے پیش نظر 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور اس طرح عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف کا افطارعشائیہ
دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر ، افغانستان، آسٹریلیا اور لندن میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔ جبکہ افغانستان میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ آسٹریلیا فتوی کونسل نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے پر آج تیسویں روزے کا اعلان کیا ہے