بھارت؛ انتخابات قریب آزاد صحافت کے گرد گھیرا تنگ

عام انتخابات کے قریب آتے ہی مودی سرکار نے صحافت کے گرد گھیرا تنگ کردیا

بھارت میں انتخابات کے قریب آتے ہی مودی سرکار آزادی صحافت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کو تیار ہوگئی ۔ عام انتخابات کے قریب آتے ہی بھارتی میڈیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

میڈیا پابندیوں کے حوالے سے عرب میڈیا الجزیرہ نےتفصیلی رپورٹ شائع کردی،الجزیرہ کی رپورٹ منظرعام پر آنے کےبعد نام نہاد آزاد بھارتی میڈیا کا انتخابات کے قریب آتے ہی پول کھل گیا۔

indian press
انڈیا صحافی اپنے حقوق کے یے احتجاج کررہے ہیں

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کےمطابق اب بھارتی میڈیا مکمل طورپرمودی اور بی جے پی کے زیر اثر آ چکا ہے۔اپریل دوہزارچوبیس میں بھارت میں انتخابات متوقع ہیں جس میں میڈیا کا کردار نہایت اہم تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛بھارت؛ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے متعلق ڈاکومینٹر پر پابندی عائد

مودی کے زیر تسلط بھارتی میڈیا کی توجہ ملک کے اہم معاملات کی بجائے فرقہ وارانہ مسائل، پاکستان میں مداخلت، اپوزیشن سے ٹکراؤ اوردوسرے غیر ضروری معاملات پر مرکوز ہے۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارتی میڈیا اب گودی میڈیا میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس سے قبل بھی بارہا مواقع پر بھارتی سرکار کو میڈیا پر اثر انداز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خصوصا مذہبی اور امتیازی معاملات میں جانبدارانہ کردار ادا کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version