ریسکیو ذرائع کے مطابق بم دھماکہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہیں
مردان؛ خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بم دھماکہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک زخمی ہپستال میں دم توڑ گیا،جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔
مردان کے ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے خبررساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ تھا اور جان سے گئے افراد اور زخمی ’تیز رفتار نامی برینڈ کا رکشے میں سوار تھے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ دھماکہ تخت بائی کے جلالہ پل کے قریب ہوا ہے جہاں ریسکیو 1122 نے ایمبولینس کے ذریعے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ بلال فیضی نے بتایا کہ ‘زخمیوں میں بچے، خاتون اور پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد شامل ہیں۔
خیبرپختونخواہ؛ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید
جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق اس بارے میں مزید تفتیش جاری ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے میں کس کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں عوامی مقامات پر دھماکے گذشتہ کچھ عرصے سے تھم گئے تھے لیکن بہت عرصہ بعد جمعے کو مردان میں دھماکہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے شدت پسندوں کے خلاف ‘عزم استحکام’ کے نام سے ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ بھی کیا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں۔