ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں بجلی فراہمی کے مرکز میں آگ لگ گئی۔
اسرائیلی شہر حیفہ کے ائیرپورٹ پرڈرون حملہ کی اطلاعات ہیں۔عرب میڈیاکے مطابق یہ ڈرون حملہ ایک عراقی گروپ نے کیا،جس نےا سکی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں بجلی فراہمی کے مرکز میں آگ لگ گئی۔
عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق عراقی گروپ اسلامی مزاحمت اور یمن کا انصار الله اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کےبعد علاقائی تنظیمیں بھی متحرک ہوگئی ہیں ۔اور اس ڈرون حملے کو اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشہ 5ماہ سے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری ہے ۔جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 30ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔