خود کشی کی کوشش کرنے والی بھارتی خاتون کرنل کی جانب سے سینئر افسران پر ہراساں کیے جانے الزام لگایا گیا تھا
نئی دہلی؛ بھارتی فوج کی خاتون کرنل نے سینیرافسران سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔ بھارتی خاتون فوجی افسر کی جانب سے سینئر افسران پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ بھارتی خاتون فوجی افسر کا الزام تھا کہ افسران کی جانب سے ان کے ساتھ ناانصافی اور انہیں ذہنی طور پر ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسی پریشانی میں خودکشی کی لیکن انہیں بچا لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امبالہ میں تعینات بھارتی خاتون کرنل نے اپنی جان لینے کی کوشش کی ہے۔ خاتون فوجی افسر نے اپنے سینئرافسران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں جبکہ اسے ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خاتون کرنل افسر کے خاوند سابقہ فوجی افسر کی جانب سے امبالہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی گئی کہ انکی اہلیہ کو سینئر افسران کی طرف سے باقاعدہ طور پرہراساں کیا گیا ہے۔ درخواست کے ساتھ خاتون کرنل کا وہ وائس نوٹ بھی پیش کیا گیا ہے، جس میں وہ اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کا تذکرہ شوہر سے کر رہی تھیں۔
بھارت؛ گزشتہ دس سال میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے 1500 سے زائد اہلکاروں کی خودکشی
درخواست میں بھارتی فوج کے ویسٹرن کمانڈ اور ایچ کیو 9 کور کے افسران پر الزام عائد کیا گیا ہے، اور یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ڈپٹی جنرل افسر کمانڈنگ ہیڈ کوارٹر 40 آرٹلری ڈیویژن کی جانب سے 9 جولائی کو خاتون کرنل کو مختلف کوتاہیوں کے الزام میں 90 دن کے لیے معطل کیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے الزامات کو رد کر دیا گیا ہے، جبکہ ساتھ ہی فوجی حکام کی جانب سے خاتون کرنل کی جانب سے خودکشی کرنے کی کوشش کی بھی تردید کی گئی ہے۔