قابض بھارتی فوج کا تھانے پر حملہ، تشدد سے 5کشمیر ی پولیس اہلکار زخمی
سرینگر؛ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ظلم وستم کے بعد بھارتی فوج کشمیر ی پولیس پر چڑھ دوڑی۔ قابض فوج نے تھانے پر حملہ کرکے کشمیر ی پولیس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑا میں کشمیری پولیس پر فوج کی جانب سے حملہ کر کے اہلکاروں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کے تشدد سے 5 کشمیری پولیس اہلکاروں سمیت ایک آفیسر زخمی ہوا۔
بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور دیگر فوجیوں کی جانب سے کپواڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا اور تاحال اس معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ خبر نکلنے پر بھارتی دفاعی ترجمان نے معاملے کو معمولی اختلافی معاملہ قرار دیا۔
مقبوضہ کشمیر، اکھنورہائی وے پر بس کھائی میں گرنے سے 21 ہندو زائرین ہلاک
بھارتی وزیر دفاع نے قابض فوج کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل معاملے پر پولیس اہلکاروں اور ٹیریٹوریل آرمی یونٹ کے درمیان معمولی اختلافات کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔ تاہم کشمیری پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان یا رد عمل سامنے نہیں آیا۔
Comments 3