آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا عالمی میدان عرب امارات میں میں 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک ہوگا۔
ویب ڈیسک؛ پی سی بی نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی قومی ٹیم کااعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی ایونٹ کےلیے اپنی قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے فاطمہ ثناء کو ٹیم کا کپتنان مقرر کیا ہے۔ فاطمہ ثناء اس سے قبل پاکستان کی ایمرجنگ اور ڈومیسٹک ٹیموں کی قیادت کرچکی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے پاکستانی اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، منیبہ علی، ارم جاوید، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس ، سدرہ امین، عروب شاہ، تسمیہ ریاض اور طوبی حسن شامل ہیں، جبکہ سعدیہ اقبال کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ویمنز ٹیم کی کپتانی ثناء فاطمہ کریں گی جبکہ منیبہ علی وکٹ کیپر کے طور پر شامل ہونگی۔ جبکہ نجیہہ علوی بطور ریزرو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ سفر کریں گی۔
ثناء فاطمہ ندا ڈار کی جگہ قیادت سنبھالیں گی جنہوں نے بسمہ معروف سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سنبھالی تھی۔ ثناء فاطمہ نے 41 ون ڈے انٹرنیشنل اور 40 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ ڈومیسٹک اور ایمرجنگ ٹیموں کی قیادت کرچکی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل پانچ کرکٹ سٹیڈیم تیار ہوں گے؛ محسن نقوی
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ گروپ اے کی دیگر ٹیموں میں آسٹریلیا، سری لنکا، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، واضح رہے کہ عالمی ایونٹ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا جبکہ ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔