9 جون کو مزید پاکستانی حجاج سعودی عرب جائیں گے
مکہ مکرمہ: حج 1445 ھجری کے لیے پاکستان سے 90 ہزار پاکستانی حجاج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔جبکہ حج آپریشن کےلیے آخری فلائٹ 9 جون کو روانہ ہوگی، جس میں مزید حجاج سعودی عرب جائیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت 60 ہزار پاکستانی حجاج مکہ پہنچے ہیں جبکہ پرائیوٹ حج سکیم کے تحت 31 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ترجمان نےمزید بتایا کہ ابھی فلائٹ آپریشن جاری ہے پاکستانی حجاج کو لے کر آخری فلائٹ 9 جون کو سعودی عرب پہنچے گی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ کے مطابق اس سال پاکستان کے لیے مختص حج کوٹے کے تحت 179,210 پاکستانی حج ادا کریں گے، جن میں سے 70 ہزار 105 سرکاری عازمین حج اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین شامل ہوں گے۔
عمر بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ حجاج کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان حج مشن نے دیگر سہولیات کی فراہمی کے علاوہ عازمین کے گمشدہ سامان کی تلاش کے لیے بھی خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے،
خصوصی سیل اب تک ہزاروں عازمین تک ان کے کھوئے ہوئے سامان کو پہنچایا ہے اور گمشدہ سامان کی تلاش کے لیے مکہ میں قائم شعبے کے انچارج رانا محمد مجاہد کے مطابق یہاں دو شفٹوں میں کام جاری ہے۔
وزارت حج کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں دو ہسپتال اور 11 ڈسپنسریاں قائم کی ہیں جب کہ 400 رکنی میڈیکل مشن میں ماہر امراض قلب، سینے کے ماہرین، ماہر امراض جلد و سانس سمیت دیگر عام بیماریوں کے ماہر بھی ڈاکٹر شامل ہیں۔
حجاج کو گرمی سے بچانے کے لیے سڑکوں پر سفید رنگ کردیا گیا
جبکہ دوسری جانب پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ایک بیان میں مکہ مکرمہ میں کیٹرنگ کمپنیوں کی جانب سے حاجیوں کے لیے فوڈ سیفٹی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عازمین کو معیاری خوراک و رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور کیٹرنگ کمپنیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان حج مشن نے پاکستانی حجاج کو ناقص اور لیٹ کھانا دینے پر مکہ مکرمہ میں چھ کیٹرنگ کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا تھا۔
Comments 1