رواں ہفتے 3 مساجد کو بے حرمتی کا نشانہ بنایاگیا
فرانس میں ماہ مقدس کے دوران بھی مساجد کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے مسلم برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق میں صرف ایک ہفتے کے دوران دو مختلف شہروں کی 3 مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک مسجد کے باہر سور کا سر پھینکا گیا جب کہ دو پر حملہ کرکے نمازیوں کو ہراساں کیا گیا
پولیس تاحال مساجد کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول حرکت ہے۔
جبکہ مزید وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ فرانس میں کہ نسلی منافرت پر اکسانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛شام ، بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک
جبکہ مسجد میں سور کا سر پھینکے جانے کے خلاف مسلمان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام میں سور کا گوشت حرام ہے۔ انتہاپسندوں نے مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے مسجد جیسی مقدس جگہ پر ایک حرام جانور کا سر کاٹ کر پھینکا تاکہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جا سکیں۔
Comments 1