یوم دفاع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کے دفاع کے لیے جانیں دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا
ویب ڈیسک؛ یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع ملکی و عسکری تاریخ میں نمایاں مقام رکھتا ہے، آج کے دن افواج پاکستان نے قوم کے ساتھ ملک کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے تھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم دفاع کے پیغام میں کہا کہ ہمارے پر امن اور محفوظ پاکستان کےعزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج کا عزم ناقابل تسخیر ہے، وطن عزیز کی حرمت اور دفاع ہمارے لئےمقدم ہے اور ارض پاک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پرعزم اور چاک و چوبند ہیں۔
یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے اپنے پیغام میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قران مجید میں سورۃ البقرہ آیت154 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ؛
ارشاد باری تعالیٰ ہے (وَلاَ تَقُو لُوا لِمَن یُقتَلُ فِی سبیل اللہ اٗموات بل اٗحیاء ولکن لا تشعرون) ترجمہ : (اورجو اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تم اس کا شعور نہیں رکھتے۔)
یہ آیت شہداءکے بلند درجات اور ان پر اللہ کے فضل کی عکاسی کرتی ہے
آرمی چیف نے اپنے یوم دفاع کے پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جس جرات سے ہماری افواج نے شکست دی ،دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے۔
لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ مارشل کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ، آئی ایس پی آر
یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے خطےکا امن مسئلہ کشمیر کےپرامن حل سے مشروط ہے۔انہوں نےکہاکہ اقوام عالم کو کشمیری عوام کی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمدیقینی بنانا ہوگا۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔