ممبر پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکال دیا گیا اور رکنیت معطل کردی گئی
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی ممبرپارلیمنٹ کنزرویٹو پارٹی کے لی اینڈرسن نے مسلمانوں کےخلاف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں نے صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے۔
ممبرپارلیمنٹ کے ریمارکس پر لیبر اور کچھ کنزرویٹو کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔
جبکہ انکے بیان پر مئیر لندن صادق خان نے شدید مذمت کی ۔ صادق خان نے کہا کہ لی اینڈرسن کابیان جلتی پرتیل کا کام کرےگا۔
انہوں نے برطانوی وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا؛ ریاست اتراکھنڈ مسجد کی عمارت کو گرائے جانے پر پرتشدد ہنگامے
صادق خان نے برطانوی ممبرپارلیمنٹ لی اینڈرسن کے بیان کو ’اسلامو فوبک، مسلم مخالف اور نسل پرستانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ رشی سنک اور کابینہ کی طرف سے خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ رشی سنک اور ان کی کابینہ اس کے خلاف کیوں نہیں بول رہی اور اس کی مذمت کیوں نہیں کر رہی ہے۔‘