اگنی ویر اسکیم ستمبر 2022 میں لاگو کی گئی تھی جس کے تحت بھارتی فوج میں بھرتیوں کا نیا قانون بنایا گیا
نئی دہلی؛ مودی سرکار کی اگنی ویر اسکیم بھارتی فوج کے لیے نقصان کا باعث بننے لگی ۔ حکومت کی جانب سےجاری کردہ اگنی ویر اسکیم میں بھارتی فوج میں بھرتی کا رجحان انتہائی کم ہوگیا اور نوجوانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے فوج مشکلات کا شکار ہوگی۔ اب نوجوان نوجوان یہاں بھرتی ہونے کی بجائے بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
میڈیا کے مطابق بی جے پی حکومت کی اگنی ویر سکیم کی وجہ سے اب تک بھارتی فوج کے 18 فوجی تنگ دستی کے باعث خود کشی کر چکے ہیں۔ بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اگنی ویر شری کانت چوہدری نے 2 جولائی کو آگرہ میں دوران سروس خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
جبکہ اس کے علاوہ بی جے پی حکومت کی اگنی ویر سکیم کی وجہ سے اب تک بھارتی فوج کے 18 فوجی تنگ دستی کے باعث خود کشی کر چکے ہیں۔
ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے بھی مودی سرکار کی جانب سے اسکیم پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے آغاز کے بعد نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہونے کا جذبہ کھو رہے ہیں۔سکھویندرسنگھ سکھو کا کہنا تھا کہ اس اسکیم سے بھارتی نوجوانوں کی فوج میں شمولیت کےجذبےکی سخت حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔
اس سے قبل کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کے لیے متعارف کرائی گئی اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا مودی کی جانب سے اگنی ویر اسکیم زبردستی مسلط کی گئی ہے۔
اگنی ویر اسکیم کیا ہے؟
ایک نئی اسکیم ہے جو مودی حکومت کی طرف سے 14ء جون 2022 کو متعارف کرائی گئی تھی، جس میں مسلح افواج کی تینوں خدمات میں اعلیٰ سطحی افسروں کے درجے سے نیچے کے فوجیوں کی بھرتی کی گئی تھی۔ اگنی ویراسکیم فوج میں بھرتی کا واحد راستہ ہوگا۔ تمام بھرتیوں کو صرف چار سال کی مدت کے لیے رکھا جائے گا۔ اس نظام کے تحت بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو اگنی ویر کہا جائے گا، جو ایک نیا فوجی درجہ ہوگا،
مقبوضہ کشمیر؛ کولگام میں بھارتی فوج کی دہشت گردی 4 کشمیری نوجوان شہید
اس اسکیم میں طویل مدت، پینشن اور دیگر فوائد شامل نہیں ہوں گے جو پرانے نظام میں تھے۔ مسلح افواج میں شمولیت کے خواہش مند افراد نئی سکیم کے قوانین سے مایوس ہوئے۔
تشویش کی بنیادی وجوہات میں سروس کی مختصر مدت، قبل از وقت ریٹائرہونےوالوں کے لیے پنشن کا کوئی انتظام نہیں اور 17.5 سے 21 سال کی عمر کی پابندی تھی جس کی وجہ سے بہت سے موجودہ امیدواروں کو ہندوستانی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
اگنی ویر سکیم کی وجہ سے بھارتی فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں کمی آئی ہے۔
Comments 2