سانحہ رحیم یارخان میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے سے 18 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے
رحیم یار خان؛ سانحہ رحیم یارخان کا مرکزی ملزم پولیس کے جوابی آپریشن میں ہلاک ہوگیا۔ پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یارخان میں پولیس وین پر راکٹ حملہ کرکے 18 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف رات بھر آپریشن جاری رہا۔ آپریشن کے دوران سانحہ رحیم یار خان کا مرکزی ملزم بشیر شر مارا گیا۔
پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال اور دیگر سینیئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچے تھے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق سانحہ رحیم یارخان کے بعد پولیس کے جوبی آپریشن میں مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دو ساتھی زخمی ہیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رات بھر جاری رہنے والے آپریشن میں مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ مجموعی طور پر زخمی ڈاکوؤں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
یاد رہے کہ جمعرات کو رحیم یار خان کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے سے 18 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔