9 مئی سے متعلق فیض حمید سے کوئی نہ کوئی بیان دلوا کر مجھے فوجی عدالت میں لے جانے کی کوشش ہورہی ہے
راولپنڈی؛ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری ڈرامہ ہے اور اس ڈرامے کی آڑ میں مجھے فوجی عدالت میں لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جنرل فیض حمید سے 9 مئی کیس کے متعلق کوئی بیان دلوایا جائے گا کہ یہ ایک سازش تھی اور اسکی آڑ میں مجھے پھنسایا جائے گا۔
راولپنڈی میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف سب کیس فارغ ہوچکے ہیں، اس لیے اب اس گرفتاری کے ڈرامے سے مجھے فوجی عدالت میں لے جانا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم کے مطابق یہ فیض حمید سے کچھ نہ کچھ اگلوانا چاہتے ہیں، اور پھر مجھ پر کیس بنائیں گے۔ اگر جنرل فیض حمید نے میری گرفتاری کا حکم دیا تھا، اور سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی تھی تو انہیں گرفتار کریں۔
تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے خلاف رجیم چینج ہوا اور مجھے ہی جیل میں ڈال دیا گیا، اب فیض حمید کو رجیم چینج کا ماسٹر مائنڈ بنادیا ہے۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید اور بشری بی بی کے رابطے کا الزام لگایا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان اوکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے
واضح رہے کہ پاکستان فوج نے گزشتہ ہفتے آئی ایس ائی کے سابق چیف جنرل فیض حمید کو گرفتار کرلیا تھا، اور انکے خلاف کورٹ مارشل کی کاروائی شروع کردی گئی تھی، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید تین ریٹائرڈ افسران کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔
Comments 2