اولپمئن ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے، کھیلوں کی نمایاں شخصیات بھی شریک
راولپنڈی؛ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں ارشد ندیم اور انکے اہلخانہ سمیت کھیلوں کی دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اولمپئن ارشد ندیم کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپئن ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے جی ایچ کیو میں قائم آرمی آڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ارشد ندیم کے اہلخانہ سمیت کھیلوں کی دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب میں آرمی چیف نے اولمپئن ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف نے ارشد ندیم کو سنگلز ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد اور اولمپئن ارشد ندیم کی ہمت، حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
اس موقع پر اولمپئن ارشد ندیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ آج آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں دعوت دے کر عزت بخشی ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
جو آئین اور شریعت کو تسلیم نہیں کرتا ہم اسے پاکستانی تسلیم نہیں کرتے ؛ جنرل عاصم منیر
اولمپئن ارشد ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ میرا جس طرح سے استقبال کیا گیا مجھے اس پر بڑا فخر محسوس ہوا کہ میں عظیم شخصیات کے درمیان موجود تھا۔ تقریب میں 1984 کی اولمپک ٹیم اور قومی ہاکی ٹیمیں اور قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹ بال ٹیم ، آرمی پولوٹیم، بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور کامن ویلتھ گیمز کے میڈیل جیتنے والے اور اسکے علاوہ ایس اے ایف اور ایشین گیمز سمیت دیگر کئی کھیلوں کی ٹیموں اور اولمپئنز نے شرکت کی
Comments 2