احتجاجی مظاہرے کے دوران ٹی ایل پی رہنما ظہیرالحسن نے چیف جسٹس کا سر لانے والے کےلیے ایک کروڑ کا انعام کااعلان کیا
لاہور؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے قتل پر انعام کا اعلان کرنے پرتحریک لبیک ٹی ایل پی رہنما ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں تحریک لبیک کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کیا گیا۔ جبکہ مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت ، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور کارسکار میں مداخلت جیسی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک لبیک ٹی ایل پی کے رہنما اور نائب امیر ظہیر الحسن شاہ نے لاہور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے سر کی قیمت مقرر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فائز عیسی کا سرلانے والے کو ایک کروڑ روپیہ انعام دیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کے بعد ٹی ایل پی رہنما سمیت تحریک لبیک کے 1500 سے زائد کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں مذہب کے نام پر خون خرابے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کسی کو قتل کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دے گی، اگر ریاست نے اس معاملے میں ڈھیل دی تو ریاست کا شیرازہ بکھرجائے گا۔
خیبرپختونخواہ؛ ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر لڑائی میں 28 افراد ہلاک ہوگئے
وزیردفاع نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کو کافی عرصے سے ٹارگٹ کیا جارہاہے، حق، سچ کی روایت قائم رکھنے والے کیخلاف یہ نئی شروعات اور شرارت ہے، ریاست پوری قوت سے غیرقانونی اقدامات،قتل کی دھمکیوں کا جواب دے گی، ریاست مذہب، سیاست اور ذاتی مفادات کےنام پر ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی۔ ملک میں آئین کی حکمرانی اور انصاف کابول بالا ہوناچاہیے۔
Comments 1