اسرائیلی فوجی فلائی دبئی کی ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی فلائٹ کے مسافروں میں شامل تھے، فلائٹ دبئی سے سری لنکا جارہی تھی
کراچی؛ گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ پر فلائی دبئی کی ایمرجنسی لینڈ کرنے والی فلائٹ کے مسافروں میں دو اسرائیلی فوجی نکلے۔ تین دن قبل فلائی دبئی کی ایک فلائٹ نے ایک مسافر کی حالت بگڑنے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جسے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔
اس فلائٹ میں سوار مسافروں میں اسرائیلی فیملیز بھی شامل تھیں۔ اسرائیلی مسافروں میں دو اسرائیلی فوجی بھی شامل تھے ۔ جو چھٹیاں گزارنے سری لنکا جارہے تھے۔ فوجیوں کی شناخت روٹیم یہود اور اِٹائی ارشٹین کے ناموں سے ہوئی۔
دونوں اسرائیلی فوجی شہریوں نے جمعرات کو اسرائیلی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیارے نے ایک مسافر کی حالت بگڑنے پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ طیارے کو لینڈنگ کے لیے اجازت لینے میں کچھ وقت لگا۔ اس دوران طیارہ ڈیڑھ گھنٹے تک کراچی کی فضاؤں میں چکر کاٹتا رہا۔
پاکستان کا 14 لاکھ افغان پناہ گزینوں کے قیام میں توسیع کا منصوبہ
لینڈنگ کے بعد طیارے میں سب سے پہلے میڈیکل ٹیم آئی۔ معلوم نہیں کہ پاکستانیوں کو یہ معلوم بھی تھا کہ نہیں کہ ہم اسرائیلی ہیں۔ ہم اپنی نشستوں پر خاموش بیٹھے رہے اور کچھ بھی ایسا ویسا محسوس نہیں کیا۔ البتہ غیر یقینی صورتِ حال سے فیملیز خوفزدہ دکھائی دیں۔
اسرائیلی باشندوں نے بتایا کہ ہم آپس میں باتیں کرتے رہے اور پھر دیگر اسرائیلیوں سے باتیں کرنے کھڑے ہوگئے۔ جن فیملیز کے ساتھ چھوٹے بچے تھے وہ تھوڑی سی خوفزدہ دکھائی دیں۔ اُنہیں معلوم ہی نہ تھا کہ ہو کیا رہا تھا۔ پانچ اور چھ ارکان والی فیملیز بھی تھیں۔
فلائی دبئی کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کم و بیش دو گھنٹے رہا۔ اس دوران اس میں ایندھن میں بھرا گیا جس کے بعد یہ کولمبو روانہ ہوا۔
Comments 1