گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے کمپنی کا سٹونک کے لمیٹیڈ اسٹاک پر یہ آفر لگانے کا فیصلہ
پاکستان میں کار ساز کمپنی کیا نے اپنی معروف گاڑی سٹونک کی قیمت میں بڑی حد تک کمی کردی ہے۔ کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں 15 لاکھ روپے تک کمی کرتے ہوئے 47 لاکھ 67 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ اس سے قبل گاڑی کی قیمت 62 لاکھ اسی ہزار روپے تھی۔
پاک ویلز کے مطابق کمپنی نے اپنی گاڑی ’ کیا سٹونک ‘ کی قیمت میں حیران کن طور پر اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے باعث سٹونک کی قیمت کم ہو کر 47 لاکھ 67 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 62 لاکھ 80 ہزار روپے پر مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھی ۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق 29 اپریل سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی لانے کا سوچ رہے ہیں؛ وزیرخزانہ
کمپنی کے سیلز مینیجر کے مطابق یہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک پر کم کی گئی ہے اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔ تاہم اس قیمت کا اطلاق 29 اپریل سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں جاری حالیہ شدید مہنگائی کے باعث کاروباری حلقے شدید اثر انداز ہوئے ہیں ۔ وہاں پر گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایسی سیلز لگائی گئی ہیں تاکہ عوام متوجہ ہو۔
Comments 1