بھارتی وزیردفاع ماورائے عدالت قتل کا واضح اعتراف جرم کررہے ہیں
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے بیان کی سخت مزمت کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ کہ بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، عالمی برادری کو بھارت کے ان گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہیے۔
ترجمان وازارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، فروری 2019ء کو بھی بھارت کو جارحیت پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس اقدام نے بھارت کے فوجی برتری کے کھوکھلے دعوؤں کو بے نقاب کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 جنوری 2024ء کو پاکستان نے بھارتی دراندازی کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے، یہ پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ انتخابی فائدے کے لیے بھارتی حکمران نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے، تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور اپنے بھرپور دفاع کی صلاحیت کی گواہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گردمارنے کا اعلان
یاد رہے کہ بھارتی وزیردفاع نے دی برطانوی اخبار دی گارڈین کی پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ پر مشتمل رپورٹ کے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر دشمنوں کو پاکستان میں بھی گھس کر بھی نشانہ بنانا پڑا تو بنائیں گے۔
Comments 1