بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی ، ماہانہ قسط 5ہزار سے کم ہوگی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو بیس ہزار بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب طلبہ کو 20 ہزار بائیکس دے گی ۔
بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی، جبکہ طلباء کو ماہانہ قسط دینی ہوگی جو 5ہزار سے کم ہوگی ۔ طلبہ دو سال سے کم عرصے میں طلبا بائیکس کے مالک بن جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی نصیحت بھی کی، کہا تمام رائیڈرز گاڑی چلاتے ہوئے سیفٹی گیئر ضرور پہنیں۔
قبل ازیں کابینہ نے پنجاب بینک کی جانب سے 20 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی، طلبہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے لیے اس حوالے سے الگ سکیم متعارف کرائی جائے گی۔
Comments 2