احتجاج کے دوران بی جے پی کارکن دیانکا روی کی زبان پھسل گئی تھی
بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی ) کے ایک کارکن کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جنوبی ریاست کرناٹک کے علاقے منڈیا میں بی جے پی کارکن دیانکا پورہ روی کو تین دوسرے افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ان افراد کو 15 ماہ قبل ایک مظاہرے کے دوران نعرہ لگانے کے پر گرفتار کیا ہے ۔
سابق حکمراں جماعت کانگریس کے ایک مقامی رہنما کنّم باڑی کمار نے پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ کہ ایک مظاہرے کے دیانکا پورہ روی اور اس کے ساتھیوں نے پاکستان مردہ باد کے بجائے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔
.
جبکہ بی جے پی چیف اندریش کمار کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
اس دوران زبان نہ آنے کی وجہ سے دیانکا پورہ روی نے پاکستان مردہ باد کی بجائے غلطی سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا تھا ۔