نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے برطانوی خاتون فرح دخل اللّٰہ کو اتحاد کا ترجمان مقرر کردیا۔
اتحادی فوج نیٹو کی ترجمان مسلمان خاتون کو مقرر کردیا گیا ہے ۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے برطانوی خاتون فرح دخل اللّٰہ کو اتحاد کا ترجمان مقرر کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرح دخل اللّٰہ برطانیہ اور اقوام متحدہ میں کئی عہدے سنبھال چکی ہیں۔فرح دخل اللہ اس ماہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔
نئی نیٹو ترجمان فرح دخل اللہ فرح نے اپنی بنیادی تعلیم لبنان میں حاصل کی، 2004ء میں انہوں نے بیروت کی سینٹ جوزف یونیورسٹی سے آڈیو ویژول آرٹس میں یونیورسٹی ڈگری حاصل کی۔
اس کے بعد انہوں نے 2005ء میں لندن اسکول آف اکنامکس سے میڈیا اور کمیونیکیشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ بعدازاں 2009ء میں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں دوسری ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔
اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ فرح دخل اللّٰہ کو نیٹو کی اگلی ترجمان کے طور پر خوش آمدید کہنے کا منتظر ہوں، ایک زیادہ خطرناک دنیا میں میڈیا کے ساتھ واضح اور بروقت رابطہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔