پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صادق عمرانی کے مطابق سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے لیے سرفرازبگٹی کو نامزد کیا ہے۔ سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
میرسرفراز بگٹی نے گذشتہ روز رکن بلوچستان اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔
جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پریذائیڈنگ افسر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب رکن میر سرفراز بگٹی سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا تھا۔
سرفراز بگٹی 8 فروری 2024ء کو دوسری بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس سےقبل وہ 2013ء میں رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
اس سے قبل سرفراز بگٹی 2019میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے جبکہ حال ہی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان منتخب ہونے کے بعد انہوں نے سینیٹ رکنیت سے استعفی ٰ دیا تھا۔
Comments 1